کراچی ، 11سالہ لڑکا سوئمنگ پول میں ڈوب گیا، لواحقین نے مالک کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے سکھیہ گوٹھ میں واقع سوئمنگ پول میں ڈوب کر 11سال کا لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سکھیہ گوٹھ میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق 11سال کے لڑکے صاحب چانڈیو کے قتل کا مقدمہ چچا خمسیو چانڈیو کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔خمیسو چانڈیو کا مقدمے میں موقف ہے کہ بھتیجے کی بینائی کمزور اور اپاہج تھا، 4اپریل کی شام گھر سے نہانے کے لیے نکلا تھا، مرنے کی اطلاع رات کو فون پر ملی، عباسی اسپتال گئے تو بھتیجے کی لاش دیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ 6فٹ کے گندے پانی میں ڈوب جانے سے بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہوا، سوئمنگ پول پر حفاظتی اقدامات بھی نہیں تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئمنگ پول کی دیکھ بھال پر مامور گارڈ، عالمگیر اور عالم اور مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔متوفی صاحب کے چچا کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کو حادثہ قرار دینے کی کوششیں کر رہی ہے، انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں