ایران کا آبنائے ہرمز میں اسرائیلی بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جسے اب ایران منتقل کیا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پرتگال کے جھنڈے کے حامل اسرائیلی بحری جہاز ’ایم ایس سی‘ ایریز ویسل کو انقلابی گارڈز کے ذریعے قبضے میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی بحری فورسز کے خصوصی ہیلی کاپٹر کو بحری جہاز پر اتار کر اس پر قبضہ کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیے گئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں