ایف بی آر نے ٹیکس فائل نہ کرنیوالوں کی حتمی فہرست مرتب کرنے کا آغاز کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ٹیکس فائل نہ کرنے والے نان فائلرز کی حتمی فہرست مرتب کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت کیا جارہا ہے، جن میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف بی آر کے چیف کمشنرز نان فائلرز کی تصدیق شدہ فہرست مرتب کریں گے، جبکہ فیلڈ فارمیشنز 2023 کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا ڈیٹا فراہم کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام چیف کمشنرز انِ لینڈ ریونیو کیسوں سے متعلق سرٹیفیکٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں