سکھر میں مشتعل افراد کا کے ایف سی ریسٹورنٹ پر حملہ، گاڑیاں نذر آتش کردیں

سکھر (انتخاب نیوز) سکھر کے KFC حملے میں ملوث 8 ملزمان دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کو انٹرنیشنل فوڈ سینٹر KFC پر کچھ نامعلوم شرپسند عناصر نے حملہ کردیا اور KFC ریسٹورنٹ کے اندر شدید توڑ پھوڑ کردی اور وہاں پر موجود متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی جبکہ واقع کے خلاف سکھر پولیس کی جانب سے 18 شناخت شدہ سمیت 60 ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے KFC فوڈ سینٹر کے اعتراف میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ گرفتار 7 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جن کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سکھر پولیس کے مطابق کے ایف سی سکھر پر حملے میں ملوث مشتعل 8 ملزمان موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے شوشل میڈیا، وڈیوز کی مدد سے شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ خود موقع کی جگہ پہنچ گئے، واقع کا تفصیلی جائزہ لیا، پولیس افسران کو احکامات جاری کیے، پولیس نے کے ایف سی کو تمام اطراف سے گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی، جبکہ کے ایف سی کے اعتراف میں پولیس کی بھی نفری تعینات کردی گئی ہے ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ ملوث شرپسند عناصرین کو کسی صورت بخش نہیں کیا جائے گا اور گرفتار مشتعل افراد سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں