اسرائیل نے جنگی کابینہ کو رد عمل کا اختیار دے دیا، دوسرا جواب فیصلہ کن ہو گا، ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے جنگی کابینہ کو رد عمل کا اختیار دے دیا، اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دینگے۔ جبکہ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے اسرائیل کو وارننگ جاری کر دی ، ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل مزید کسی جارحیت سے باز رہے، دوسرا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہو گا، فوجی جارحیت پر مزید دفاعی اقدامات کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے خلاف کارروائی دمشق حملے کا جواب قرار دے دیا، وزارت خارجہ کے مطابق جائز مفادات کا تحفظ کریں گے، اسرائیل نے کوئی اور غلطی کی تو رد عمل مزید سخت ہو گا۔
Load/Hide Comments