اسرائیل کیخلاف فوجی آپریشن ختم ہو گیا، ایران کا سوئس سفارتخانے کے ذریعے امریکا کو پیغام

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کا سوئس سفارتخانے کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیج دیا، تفصیلات کے مطابق چیف آف سٹاف ایرانی مسلح افواج نے بتایا کہ امریکا کو سوئس سفارتخانے کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ ایران کے نقطہ نگاہ سے اسرائیل کیخلاف فوجی آپریشن ختم ہو گیا۔ چیف آف سٹاف ایرانی مسلح افواج نے مزید بتایا کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں، ضرورت پر ایکشن کیلئے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments