ہمارا مخالف محسن کش ہے، اقتدار میں رہنے والے لوگوں کو پینا ڈول کی گولی تک نہ دے سکے، میر شفیق الرحمن

خضدار (بیورو رپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ نامزد امیدوار برائے پی بی 20 خضدار تھری وڈھ اورناچ ساروانہ میر شفیق الرحمان مینگل نے کہا ہیکہ جھالاوان کے باشعور عوام کا شور و غوغاسے عوامی رائے کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا 21 اپریل کی سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر آئیگا۔ وڈھ کے عوام کو غلامی سے نجات دورِحاضر کا سب سے بڑا انقلاب ہے ،اس غلامی کے بھنور سے ہم عوام کو نکال رہے ہیں ہمارا مخالف محسن کش ہے، مشکل میں ہم اس کے لئے باہوٹ بنے،نرمی محسوس کرنے پر وہ ہمیشہ سرکش بناعوامی رائے کے تیور کو دیکھ کر وہ مولویوں کی منت سماجت کررہے ہیں اب یہ سماجت پیپلزپارٹی تک پہنچ گئی ان خیالات کااظہار میر شفیق الرحمان مینگل نے نال میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر شفیق الرحمان مینگل نے کہا پیپلزپارٹی کو اقتدار میں کھایا پیا،پھر ان کو چھوڑ دیا، اب پھران کے 400 ووٹوں کےلئے بھی جھک گیاہے باپ کے دور سے آج تک اقتدار میں رہنے والے کی عوامی خدمت کا عالم یہ ہے کہ وڈھ کے ہسپتال میں ایک پیناڈول کی گولی تک موجود نہیں ہے، کامیاب ہوکر پورے خضدار کے نمائندوں کے لئے رول ماڈل بنوں گا جلسہ عام سے مولانا محمد اسلم گزگی و دیگرمقررین نے خطاب کیا۔ میر شفیق الرحمان مینگل نے مزید کہا ہے ہم خالی خولی دعوی نہیں کرتے ہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھاتے ہیں وڈھ اورناچ سارونہ ودیگر جگہوں کی پسماندگی کا خاتمہ علاقہ میں صحت تعلیم اور زراعت کے شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں ان شائ اللہ کامیابی کے بعد علاقہ سے ناخواندگی اور وڈھ کی پسماندگی کےخلاف عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں