لبنانی تنظیم کا راکٹ حملہ، 7اسرائیلی زخمی

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ، عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے علاقے مغربی جلیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7اسرائیلی زخمی ہو گئے، راکٹ کو جنوبی لبنان سے اسرائیلی ٹاﺅن عرامشہ کی جانب داغا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ نے راکٹ حملے کی ذمے داری قبول کر لی، دعوے کے مطابق راکٹ عرامشہ میں اسرائیلی فوج کی عمارت پر گرا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں