رجیم چینج میں سعودی عرب کی مداخلت، پارٹی کا افضل مروت کے بیان سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق شیر افضل مروت کے خیالات حقائق کے منافی ہیں اور پی ٹی آئی اس بیان سے مکمل اظہار لاتعلقی کرتی ہے، ترجمان کے مطابق تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سعودی عرب کو نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے باہمی احترام کا تعلق ہے، ترجمان کا کہنا تھاکہ شیر افضل مروت کا مو¿قف ان کی ذاتی رائے ہے جسے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کی تائید حاصل نہیں، اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے بھی سعودی عرب سے متعلق شیر افضل بیان سے اظہار لاتعلقی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں