جاپانیوں پر حملہ، مشتبہ افراد موٹر سائیکل بلوچستان سے لائے، تفتیشی حکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں جاپانی غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہو سکا، مقدمہ آج سی ٹی ڈی میں درج ہو گا، واقعے میں ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی، تفتیشی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے لائی گئی حملہ آوروں کی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کے کسی جرم میں استعمال یا چوری ہونے کے شواہد موجود نہیں تھے، موٹر سائیکل مالک کا کہنا تھا کہ میرا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا میں نے موٹر سائیکل نہیں خریدی، علاوہ ازیں واقعے میں ہلاک دوسرے مشتبہ شخص کی شناخت کیلئے اعضا ڈی این اے لیب بھیجے جائیں گے ، دھماکے میں زخمی راہ گیر سلمان صادق کی آنت کا آپریشن کر دیا گیا جبکہ ایک سیکورٹی گارڈ نور محمد گزشتہ روز دم توڑ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں