ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان، کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی (انتخاب نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان، کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کمشنر کراچی ڈویژن نے غیرملکی معززین کی آمد پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے۔
Load/Hide Comments


