پاناما پیپرز اسکینڈل کیس کی سماعت، سربراہان کو 12 سال قید کی درخواست

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تہلکہ مچانے والے پاناما پیپرز اسکینڈل کی سماعت مکمل، سربراہان موساک فونسیکا کو 12 سال قید کی درخواست۔ چند ہفتوں میں فرم کے سربراہوں کیخلاف فیصلہ متوقع ہے۔ قانونی فرم کے سربراہوں پر غلط اکاﺅنٹس کھولنے کا الزام عائد کیا گیا۔ اثاثوں کی ملکیت چھپانے، غلط معلومات دینے کے الزامات ہیں۔ 2016ءمیں پاناما کی فرم سے دستاویزات لیک ہوئی تھیں۔ دنیا بھر کے اہم افراد کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ عدالتی کارروائی غیر قانونی ہے، سربراہان کے وکلاءکا موقف۔

اپنا تبصرہ بھیجیں