کراچی سے کوئٹہ پیشی کیلئے آئے شخص کی گاڑی سے ساڑھے تین لاکھ روپے سمیت سامان چوری

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کراچی سے کوئٹہ پیشی کے سلسلے میں آنے والے شخص کا سامان گاڑی سے چوری ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مسمی احمد پٹھان ولد ظہیر الدین پٹھان سندھی مسلم سوسائٹی کراچی کا رہائشی ہے جو کوئٹہ پیشی کے سلسلے میں آیا تھا جس کی ریوو گاڑی سے لیاقت پارک کے سامنے سے سامان سمیت 350000(ساڑھے تین لاکھ روپے) چوری ہو گئے، احمد پٹھان نے پولیس لائن تھانہ کوئٹہ میں چوری کے بارے میں رپورٹ درج کرا دی ، رپورٹ کے مطابق احمد پٹھان کے بیگ میں اس کا کچھ ضروری سامان بھی موجود تھا جسے چوری کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں