نصیرت کیمپ اور رفح پراسرائیلی حملہ، 55فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نصیرت کیمپ اور رفح پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 55فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی کا معاملہ کئی بے گناہ فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کا باعث بن چکا ہے اور تاحال بربریت کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں