چین ، سیلابی صورتحال سے حادثات میں اضافہ، 7افراد ہلاک، 10زخمی

بیجنگ(این این آئی)چین کے جنوبی صوبوں میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی صوبوں میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔گوانگ ڈونگ سمیت مختلف چینی صوبوں میں 2 سے 3 گنا زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔گوانگ ڈونگ میں غیرمعمولی بارشوں سے دریا پر بنا پل گر گیا۔ متاثرہ علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں