بلوچستان بھر میں غیر حاضر سیکڑوں اساتذہ کیخلاف کارروائیاں، 78 معطل، 144 نوکری سے برخاست

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں مسلسل غیر حاضراساتذہ کے خلافکارروائیاں شروع کردی گئیں مجموعی طورپر غیر حاضر 15 سو 66 اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئیں۔ وی او محکمہ تعلیم حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر حاضر 869 اساتذہ کو شوکاز نوٹسز، 377 غیر حاضر اساتذہ کوجواب طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔ مختلف اضلاع کے 78 مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا جبکہ مسلسل غیر حاضر 44 اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست اور 166 اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث تنخواہیں کاٹنے کے ساتھ 23 غیر حاضر اساتذہ کو وراننگ لیٹر جاری کردیے گئے ہیں۔ مذکورہ تمام غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں