غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایس ایل کا شیڈول تبدیل، پلے آف سیمی فائنل میں تبدیل

کراچی,پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی،پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔فیصلے کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے حکومت پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔نئے شیڈول کے مطابق (آج)ہفتہ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 7 بجے،15 مارچ کوملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں