گذشتہ 5 سالوں میں بلوچستان کو رائیلٹی کی مد میں 29 ارب 67 کروڑ ادائیگی کی گئی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بلوچستان کو تیل اور گیس کی مد میں ادا کردہ رائیلٹی کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق گذشتہ 5 سالوں میں بلوچستان کو رائیلٹی کی مد میں 29 ارب 67 کروڑ ادائیگی کی گئی۔ وزیر پٹرولیم عمر ایوب کے مطابق دو ہزار چودہ پندرہ میں 5 ارب 97 کروڑ۔ دو ہزار پندرہ سولہ میں 2 ارب 29 کروڑ کی ادائیگی کی گئی۔ عمر ایوب نے بتایاکہ دو ہزار سولہ سترہ میں 5 ارب 57 کروڑ۔ دو ہزار سترہ اٹھارہ میں 4 ارب 54 کروڑ رائیلٹی کی مد میں دیے گئے۔ عمر ایوب نے کہاکہ 2018-19 میں 11 ارب 28 کروڑ بلوچستان کو تیل و گیس کی رائیلٹی کی مد میں ادا کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں