بی ایم سی ہاسٹل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف طالبات کی بلوچستان اسمبلی تک ریلی، طلباء وملازمین کی شرکت
بی ایم سی ہاسٹل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف طالبات کی بلوچستان اسمبلی تک ریلی، طلباء وملازمین کی شرکت تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گیس وپانی اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف جمعہ کی شام طالبات نے بروری روڈ پر دھرنا دیا جو کئی گھنٹے جاری رہا جس کے بعد طالبات نے بلوچستان اسمبلی کی جانب ریلی نکالنے کا اعلان کی، دیکھتے دیکھتے ریلی میں طلباء اور طالبات سمیت ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی، رات 12بجے کے قریب ریلے کے شرکاء بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پہنچے جہاں پر یونین رہنما عبداللہ صافی اور طلباء رہنما ماہ رنگ بلوچ نے ہاسٹل میں گیس و بجلی و پانی کی بندش پر انتظامیہ کے اقدامات اور صوبائی حکومت اور عدلیہ کی خاموشی کی مذمت کی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غریب طلباو طالبات پر میڈیکل کی تعلیم کے دروازے بند اور ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے۔


