دکی، گھر سے خاتون کی لاش کی برآمدگی کا معمہ حل

دکی:21دن قبل محمد بلال ولد حضرت ولی کے گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون مسمات ر کو قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے خاتون کے بھائی برات خان ولد صورت خان قوم ہوشخیل کی مدعیت میں خاتون کے شوہر محمد بلال ولد حضرت ولی اسکے دیوار محمد اقبال اور قتل ہونے والی خاتون کے سسر حضرت ولی ولد جمال خان اقوام ہوشخیل کے خلاف قتل کے دفعات 302,201,202,34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر،سسر اور دیور فرار ہوگئے ہیں۔جن کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 28 جون کو محمد بلال ولد حضرت ولی ہوشخیل ناصر کے گھر سے اسکی زوجہ کی لاش برآمد ہوگئی تھی جسے اسکے بھائیوں نے پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں