سعودی شہزادی ریما بنت بندر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب
ریاض:سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک اجلاس کے دوران شہزادی ریما بنت بندر کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے انتخاب کا اعلان کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بیورو کی جانب سے گذشتہ جون میں شہزادی ریما بنت بندر کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کے بعد سامنے آئی،شہزادی ریما بنت بندر اس وقت امریکا میں سعودی عرب کی سفیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ اسی طرح وہ خصوصی اولمپکس کے لیے سعودی فیڈریشن کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


