بھارت میں کورونا سے اگست تک20لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، راہول گاندھی
نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کے چونتیس ہزار آٹھ سو سے زائد نئے کیس رجسٹر کیے گئے۔ یوں اس جنوبی ایشیائی ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے ہفتے کے دن بتایا کہ اس وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ کچھ ریاستوں میں صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ ادھر اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے خبردار کیا کہ اگر نئے کیسوں کا سلسلہ یونہی جاری رہا، تو اگست میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ملین تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹھوس اقدامات کرے۔
Load/Hide Comments


