حیدرآباد میں ٹریفک حادثہ، 5افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے مابین خطر ناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 10سے زائد زخمی ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینا شروع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


