شہباز شریف نے کشمیری عوام کیلئے 23ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم اور وزرا کشمیر سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت ، اتحادی جماعتوں کے رہنمانے شرکت کی۔ اجلاس میں شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں عوام کے احتجاج، دھرنے سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی اور حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لیا گیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں