اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 15مئی تک پابندی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ جیل اطراف میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15مئی کی رات 12بجے تک ہو گا۔ علاوہ ازیں پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان قید ہیں۔
Load/Hide Comments


