بلوچستان اسمبلی اراکین کو تاخیر سے آنے پر جرمانہ ہوگا، اسپیکر کا اعلان
کوئٹہ(یو این اے )اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تاخیر سے آمد پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی آج کے بعد اسمبلی میں تاخیر سے پہنچے گا ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا امید ہے کہ اراکین اسمبلی میری مخالفت نہیں کریں گے ۔دریں اثنا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17مئی بروز جمعہ دن 11بجے تک ملتوی کر دیا ۔
Load/Hide Comments


