پہنورسنہڑی، دو بہنوں سمیت 4بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

پنہور سنہڑی (نامہ نگار ) پنہور سنہڑی کے قریب سندھ کے علاقے گوٹھ محمد خان پھوڑ میں دو بہنوں سمیت چار معصوم بچے مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق پنہور سنہڑی کے قریب سندھ کے علاقے میں دردناک واقعہ پیش آیا جب چار معصوم بچے گھر کے باہر کھیلتے ھوئے مچھلی کے تالاب میں جاگرے اور ڈوب کر جان بحق ھوگئے بچوں میں دو سگی بہنیں مقصوداں اور جمیلہ جبکہ دوزرے دو بچے خالد اور صدوری شامل تھے بچوں کی اچانک وفات پر گاوں میں کہرام مچ گیا۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں