آر یو جے بلوچستان نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا
کوئٹہ +سبی( آئی اےن پی)ریجنل یونین آف جرنلسٹس بلوچستان پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ بل کو مسترد کرتے ہیں، کالے قوانین کی حمایت نہیں کرینگے، بل صحافی برادری کے ساتھ امیتازی سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خےالات کا اظہار ریجنل ےونےن آف جرنلسٹس بلوچستان کے صوبائی صدر سےد طاہرعلی صوبائی جنرل سےکرٹری محمد ابراہےم بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان مےں کےا ریجنل ےونےن آف جرنلسٹس بلوچستان کے صوبائی عہدےداروں نے مزےد کہا کہ ہتک عزت بل کا پنجاب اسمبلی سے منظور ہو جانے پر افسوس ہے، ایسا لگتا ہے صوبائی حکومت آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانا چاہتی ہے ایسے قوانین نا پاس کیے جائیں جس سے صحافی برادری میں بے چینی پھیلے، صحافی حضرات پہلے ہی عدم تحفظ کا شکار ہیں، حکومت کو چاہیے ان کی حفاظت پر توجہ دے نا کہ انہیں مزید غیر محفوظ بنانے کے لیے قانونی سازی کرے، ہم اس بل کی شدید مذمت کے ساتھ اسے مسترد کرتے ہیں۔پنجقاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہےں کہ وہ فوری طور پر اس بل کو واپس لے کر پنجاب کے صحافیوں کی فلاغ وبہبود کے لئے خصوصی اقدامات اٹھاکر پنجاب سمےت ملک بھر کے صحافیوں مےں پانی جانے والی بے چےنی کا مکمل خاتمہ ےقےنی بنائےںریجنل ےونےن آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر سےد شفقت حسےن گےلانی ، مرکزی جنرل سےکرٹری عابد حسےن مغل ، مرکزی سینئر نائب صدر سےد طاہرشاہ ،شہزاد احمد نقوی سمےت مرکزی قائدےن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی کال پر لبےک کہےں گے ۔


