کوئٹہ: مویشی منڈی سے ملحقہ ایس اور پیز کیمپ میں ہنگامہ آرائی، سامان نذرِ آتش

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مویشی منڈی میں مشتعل بیوپاریوں نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لگے پی ڈی ایم اے کے کیمپ میں توڑ پھوڑ کی اور سامان کو نذر آتش بھی کیا۔
عید کے لیے قربانی کی جانوروں کی سب بڑی منڈی کوئٹہ شہر میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں قائم کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ کورونا کے ایس اوپیز کے حوالے سے ایک کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا۔
کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق منڈی کے مین گیٹ پر ٹمریچر زیادہ ہونے والے 30 سے زائد بیوپاریوں اور ان کے ساتھیوں کو ٹیسٹ کے لیے بھجوانے کے لیے کہا گیا تو وہ اس پر مشتمل ہوگئے اور انھوں نے مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کی۔
ترجمان کے مطابق مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور میٹروپولٹن اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے لگے کیمپ اور اس کے سامان کو بھی نظر آتش کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کچھ سامان بھی لوٹ کر ہمراہ لے گئے۔ ترجمان کا دعویٰ ہے کہ بیوپاریوں کا یہ مطالبہ ہے کہ ان کا ٹمریچر چیک نہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں