انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف دیدیا۔برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔کپتان جوزبٹلر51گیندوں پر84رنزبناکرنمایاں رہے ،ول جیکس نے37اورجونی بیئراسٹونے25رنزکی اننگزکھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے36رنزکےعوض 3وکٹیں حاصل کیں،عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی بولرزنےآخری5اوورزمیں انگلینڈکو39رنزتک محدودرکھا۔خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments