بسیمہ حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زخمیوں کو بذریعہ ایئر ایمبولنس کوئٹہ منتقل کرنے کا حکم
کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بسیمہ حادثے کے زخمیوں کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کوئٹہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو لینے کیلئے کوئٹہ روانہ ہو گیا جبکہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرکے ان کا بہتر اور فوری علاج شروع کیا جائے ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کا کہنا تھا کہ ہدایت پر حادثے کے 10 شدید زخمیوں کو تھوڑی دیر میں کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


