پارٹی کی تشکیل نو کر رہے ہیں، خان کو رہائی دلانا بڑا چیلنج ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی مکمل تشکیلِ نو کر رہے ہیں، پارٹی کی تشکیلِ نو کی ذمہ داری اضلاع کے صدور کو دی ہے،پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ امید ہے کہ صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔
Load/Hide Comments


