بلوچستان میں روڈ حادثات قدرتی نہیں ہوتے، حکومتی دعوے جھوٹ کا ملبہ ہیں، بی ایس او

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بی ایس او کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں سانحہ بسیمہ کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی، تفصیلات کے مطابق خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر کا کہنا تھا کہ بسیمہ میں انتہائی دردناک حادثہ پیش آیا، بلوچستان کا ہر فرد اور گھر سوگ میں ہے، بلوچستان میں روڈ حادثات قدرتی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک روٹ پر موت کا ایک بازار گرم ہے، روزانہ کے حادثات میں کئی اہم جانیں ضائع ہوجاتی ہیںحادثے کے بعد حکومتی دعوے جھوٹ کا ملبہ ہے، ٹریفک حادثہ ڈھائی بجے ہوا جبکہ سورج نکلنے کے بعد لوگوں کو پتا چلا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو کھائی سے نکالاحکومت صبح 10 کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، اس پورے روٹ پر کوئی میڈیکل سینٹر نہیں۔ بالاچ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے بعد ٹرانسپورٹرز کا بھی لوگوں کے قتل میں حصہ ہے، پورے روٹ پر ہائی وے پولیس کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آتا۔ مکران روٹ پر چلائی جانیوالی گاڑیاں ناکارہ ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بسیمہ حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں