وزیر صحت نے صحت کی بہتری کی بجائے کرپشن کو گلے لگا لیا ہے،بلوچستان میڈیکل ٹیچرز
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جب سے وزیر صحت آئے ہے انہوں نے بجائے صحت کی بہتری کی جانب توجہ دینے کے کرپشن کو گلے لگالیا ہے۔ ان کے اس رویہ سے محکمہ صحت کی بچی کچھی ساک کو خطرہ لاحق ہے۔ بی ایم ٹی اے وزیر اعلی سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے کرپشن دوستی اور صحت دشمنی کا نوٹس لے۔ اگر اسطرح کے اقدامات کی نفی نہیں کی گئی تو وزیر اعلی صاحب اپ کا وژن ورڑ جاے گا۔ بی ایم ٹی اے اس عمل پر خاموش نہیں رہے گی اور جلد ہی احتجاج کی کال دیا جائے گا
Load/Hide Comments


