چین کے شہر ناگقو میں 5.9 شدت کا زلزلہ

بیجنگ (صباح نیوز)چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ چین کے شہر ناگقو میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 8 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Load/Hide Comments