شیخ زید ہسپتال میں 12مریض کرونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں موجود ہیں، ڈاکٹر غفار بلوچ
کوئٹہ:شیخ زید ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غفار بلوچ نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں اب تک12مریض آئسولیشن وارڈ میں موجود ہیں جو ایران سے آنے والے زائرین ہیں جن میں کرونا وائرس کے علامات واضح ہے تاہم ان کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں ہمارے پاس216مریضوں کی گنجائش ہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر غفار بلوچ نے کہا کہ جو زائرین ایران سے پاکستان آرہے ہیں انہیں قرنطینہ ہاؤس میں 14روز تک رکھا جاتا ہے جس کے بعد ٹیسٹ جو نیگٹوآتے ہیں انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے جبکہ متعدد مریضوں کو خون کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دیے جاتے ہیں جب تک ٹیسٹ کے رزلٹ نہ آئے 14روز تک ہم اپنے پاس رکھتے ہیں اگر رپورٹ منفی آجائے پھر انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے
Load/Hide Comments