بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو واضح ا کثریت، مودی کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے امکانات

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سات مراحل پر مشتمل طویل انتخابات کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح برتری حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین نیوز چینل ’سی این این نیوز 18‘ کے ایگزٹ پول نے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو کم از کم 355 نشستیں حاصل کرنے کی پیش گوئی کی ہے جو درکار 272 نشستوں کی اکثریت سے کافی زیادہ ہے۔ انڈین نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق چھ ایگزٹ پولز میں بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد ’این ڈی اے‘ کو بڑی کامیابی ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مختلف ایگزٹ پولز نے بی جے پی کی اسمبلی میں سیٹیں حاصل کرنے کی تعداد کی پیش گوئی کی ہے۔ رپبلک بھارت پی مرک نے 359، انڈیا نیوز ڈی ڈائنامکس نے 371، رپبلک بھارت میٹیز نے 353 سے 368، ڈائنک بھاسکر نے 281سے 350، نیوز نیشن نے 342 سے 378 اور جان کی بات نے 362 سے 392 نشستوں کی پیش گوئی کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مسلسل تیسری مدت کے لیے اقتدار میں واپس آئیں گے۔ کانگریس انتخابی نقصانات اور انحراف کے ایک سلسلے سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں