سونمیانی وندر کے قریب گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
سونمیانی وندر (نمائندہ انتخاب) مین ایکو شاہراہِ پر کریم بخش ہوٹل آدم کھنڈ کے قریب پک اپ گاڑی الٹ گئی، 4 افراد زخمی، ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر کریم بخش ہوٹل پر تیز رفتار پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث پک اپ گاڑی میں سوار 4افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو سینٹر 1122وندر کے عملے نے طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج ومعالجہ کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب ریفر کر دیا جبکہ پک اپ کے الٹنے سے پک اپ میں سوار ایک شخص جائے واقعوعہ پر جاں بحق ہوگیا وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا۔
Load/Hide Comments


