حب کی فیکٹری نے کئی سال بعد دوبارہ پیداواری عمل بحال کردیا
حب(نمائندہ انتخاب ) حب کی ایک فیکٹری نے کئی سالوں بعد دوبارہ پیداواری عمل بحال کر دیا نئی بھرتیوں میں مقامی افراد نظر انداز ٹھیکیدار پنجاب اور سندھ سے گاڑیاں بھر کر مزدور لے آئے مقامی عوامی اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اراکین صوبائی وقومی اسمبلی اور بلدیاتی عوامی نمائندوں سے فیکٹری انتظامیہ کو مقامی افراد کو نظر انداز کرنے کا نوٹس کامطالبہ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر میں سوک سینٹر کے قریب RCDہائی وے کے کنارے واقع فیکٹری BGLجو کہ کئی سال قبل بند کردی گئی تھی کی حال ہی میں دوبارہ بحالی کے بعد نئی بھرتیاں شروع کی گئی ہیں اس حوالے سے بھرتی کےلئے جانیوالے مقامی افراد نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز فیکٹری گئے لیکن انہیں نظر انداز کر کے ٹھیکیداروں کی طرف سے پنجاب اور سندھ سے بسیں بھر کر لائے جانے والے مزدوروں کو بھرتی کیا جارہاہے اس حوالے سے مقامی سیاسی وعوامی حلقوں نے فیکٹری انتظامیہ کے مقامی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لسبیلہ حب سے منتخب اراکین صوبائی وقومی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے مداخلت کرنے اور مقامی افراد کو مذکورہ فیکٹری میں نظر انداز کئے جانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


