پاکستان بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات نے ایک دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیش گوئی کر دی۔حکام کے مطابق ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی گئی اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں