خیبرپختو نخوا حکومت کی آخری پروازبشکیک سے 287طلبہ کو لے کر پشاور پہنچ گئی
پشاور(صباح نیوز)خیبرپختو نخوا حکومت کی آخری پرواز بھی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 287طلبہ کو لے کر پشاور پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کی آخری پرواز کے ذریعے 287طلبہ بشکیک سے پشاور ایئر پورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ ممبران کے ہمراہ جاکر خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختونخوا حکومت کی 5خصوصی پروازوں کے ذریعے 1500افراد کو وطن واپس لایا گیا جس پر 14کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔پروازوں کے ذریعے خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے طلبہ کو بھی لایا گیا جن کو اپنے علاقوں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔
Load/Hide Comments


