ہندو تاجر کا قتل، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی
لاہو ر:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وڈھ کے مقامی ہندو تاجر نانک چند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے، یہاں سے جاری مذمتی بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ہندو تاجر نانک چند کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سفاک قاتل کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔۔انہوں نے کہا کہ صدیوں سے آباد بلوچستان میں ہندو برادری کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہندو برادری بلوچستان کے روایات اپنا کر کبھی اپنے آپکو الگ نہیں سمجھے کچھ قوتیں جان بوجھ کر بلوچستان کے حالات کو خرابی کی طرف دھکیل رہی ہیں تاکہ صوبے بلوچستان کے پرامن حالات کو ایک مرتبہ پھر خراب کیا جائے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تحفظ دینا ہمارا حق ہے اور کسی بھی صورت ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے لئے صبر و استقامت کی دُعا بھی کی۔


