کراچی: ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 سالہ بچہ زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 بخاری کمرشل میں پیش آیا جہاں ڈرائیور نے ڈبل کیبن گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی،کراچی میں ڈرائیور نے ڈبل کیبن گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں پر چڑھا دی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 بخاری کمرشل میں پیش آیا جہاں ڈرائیور نے ڈبل کیبن گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھانے سے فٹ پاتھ پر سویا شخص جاں بحق ہوگیا اور اس کا 4 سالہ بیٹا زخمی ہوا جب کہ ملزم گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔جاں بحق شخص کے بیٹے نے بتایاکہ وہ کورنگی ناصر جمپ کے رہائشی ہیں، والد معذور تھے اور کوئی کام نہیں کرتے تھے، ہم 4 بھائی پھول بیچ کر گھر چلاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں