ملزمان کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد ،کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا ، مقدمہ درج

پتوکی (صباح نیوز) مسلح اوباش ملزمان کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار مقدمہ درج۔تحصیل پتوکی کے نواحی علاقہ سرائے مغل کوٹ چتر سنگھ میں ملزمان امتیاز ،افتخار، فضل دین اپنے دو کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ شہری امجد علی کے گھر داخل ہوئے اور ملزمان نے گھر داخل ہوتے ہی گالی گلوچ اور خواتین پر تشدد کرنا شروع کردیا اور ملزمان نے خواتین کے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سرائے مغل پولیس نے متاثرہ شہری امجد علی کی تحریری درخواست پر امتیاز ،افتخار، فضل دین دو کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں