پاکستانیوں کے ویزے مسترد کرکے برطانیہ نے 5.3 ملین پاﺅنڈز کمائے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے ویزے مسترد کرکے برطانیہ نے صرف پچھلے سال 2023 میں ناقابل واپسی فیس کی مد میں 5.3 ملین پاﺅنڈز کمائے۔ یورپی یونین نے اسی مدت میں پاکستانیوں کے شینجن ویزے مسترد کرکے فیس کی مد میں تین اعشاریہ تین چار ملین یورو کمائے۔ برطانوی کمائی پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یورپی یونین کی کمائی کا اندازہ 99 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ اپنی ویزا فیس 100 سے 120 پاﺅنڈ کر رہا ہے جبکہ شینجن ویزے کی فیس 80 سے 90 یورو ہونے جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں