امریکا نے روس میں آئی ٹی سروسز پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا نے روس میں کسی بھی شخص کو سوفٹ وئیر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں کے نتیجے میں یوکرین جنگ میں شریک روسی فوج سے جڑے غیرملکی مالیاتی ادارے بھی زد میں آئیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکا نے روس پرپابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ سائنٹیفک، دفاعی، مالیاتی اور انرجی کے شعبے بھی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نہ صرف روس بلکہ ایشیا، یورپ اور افریقا میں 300 سے زائد افراد اور ادارے ہدف بنائے گئے ہیں۔ ادھر روس کے امریکی اشیا بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی جبکہ روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے غیرملکی بینکوں کو بھی وارننگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں