بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انتخاب نیوز کے مطابق سبی کے بعد گرم ترین علاقے نوکنڈی اور تربت رہے جہاں درجہ حرارت 45 اور 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور قلات میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں