دشت، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمیندارسراپا احتجاج، شاہراہ بند

دشت(یو این اے) دشت کے سیاسی و سماجی رہنما چیئرمین ملک اعجاز شاہوانی کی سربراہی میں دشت کے زمینداروں نے واپڈا کے ناروا سلوک اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن کر دشت تیرہ میل کے مقام پر سبی روڈ قومی شاہرہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا تھا دشت انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او لیویزتھانہ دشت میرعبدالمالک کرد بروقت پہنچ کر زمینداروں سے ملاقات کرکے یقین دہانی پرروڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ۔ایس ایچ او میر عبدالمالک کردنے چیئرمین ملک اعجازاحمدشاہوانی ودیگر زمینداروں سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دشت کے زمینداروں کو بجلی کی حوالے سے درپیش مسائل اور زرعی فیڈروں پر بجلی کی دورانیہ کو 3گھنٹے سے بڑھا کر 6گھنٹے کرنے کیلئے بہت جلد چیف کیسکو بلوچستان اور صوبائی حکومت کو خطوط ارسال کردینگے انہوں نے کہا ہمارے حتی الوسع کوشش ہے کہ ہم اپنے زمینداروں کو ہر حوالے سے سبسڈی فراہم کریں ۔ یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات پر زمینداروںاور قبائلی و سیاسی رہنماں نے مسافروں کے تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے دشت سبی روڈ قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا احتجاج و مظاہرے کو ختم کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں