کورونا،بلوچستان میں مزید 48کیسز، اموات 136ہوگئیں

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے 48کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11517جبکہ ایک مریض کے انتقال سے اموات کی تعداد 136ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے کے 5اضلاع کوئٹہ، خضدار، مستونگ، لسبیلہ اور پنجگور سے کورونا وائرس کے 48کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11517ہوگئی ہے جبکہ ایک زیر علاج مریض کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 136ہوگئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں بدھ کو مزید 204افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9585ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 1796ایکٹو مریض موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 231افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 26کے نتائج آنے باقی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں