چمن اور پیرعلیزئی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

چمن اورپیرعلیزئی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون جاں بحق ، دوافرادز خمی ہوگئے ، صباح نیوز کے مطابق پہلا واقع چمن رحمان کہول روڈ پر پیش آیا جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا، فائرنگ کے بعدمسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جاں بحق خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ دوسرا واقعہ جنگل پیرعلیزئی میں رونما ہوا جہاں پر دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے دوران دو بھائی طاہر ولد غلام محمد قاہر ولد غلام محمد قوم توخی شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں